توانائی کے شعبے سے خوشخبری، تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

Good news from the energy sector, large oil and gas reserves discovered
سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت، کنویں سے 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 690 بیرل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں توانائی کے شعبے سے خوشخبری ہے، او جی ڈی سی ایل کو تیل و گیس کی تلاش میں اہم کامیابی مل گئی ہے۔سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ۔

LOADING...

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ یہ دریافت خیرپور بترسم ایسٹ-1 ایکسپلورٹری کنویں سےکی گئی ہے، کنویں سے 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 690 بیرل یومیہ تیل حاصل ہوگا کنویں کو 30 جون 2025 کو 3,800 میٹر کی گہرائی میں کھودا گیا تھا۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے نہ صرف ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ توانائی کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔






اشتہار


اشتہار