اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔چاند زمین کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اسلئے اسے سپرمون کہا جاتا ہے۔7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔
LOADING...