ترکیہ زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 6.1 ریکارڈ، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

Turkey shaken by earthquake, magnitude 6.1 recorded, several buildings damaged
ترکیہ کے مغربی حصے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ رپورٹس کے مطابق زلزلےکی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز  بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ گہرائی تقریبا 6 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور  ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے رپورٹس کے مطابق سندرگی میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

LOADING...

یاد رہے کہ اس سے قبل 2 اکتوبر کو ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق استنبول 5 عشاریہ 3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا تھا، زلزلے کے جھٹکوں سے استنبول کی عمارتیں ہل گئیں تاہم بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ میئر استنبول کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فیلڈ ٹیمیں زلزلے کے اثرات کا معائنہ کررہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ترکیہ بڑی فالٹ لائنوں میں شامل ہیں جہاں زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں، رواں سال 28 ستمبر کو بھی استنبول سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔





اشتہار


اشتہار