میرے 4 دادا کی شادی ایک ہی لڑکی سے کروائی گئی جبکہ میرے 2 تایا کی ایک ہی بیوی ہے: ادیتی نیگی کا انکشاف

My 4 grandfathers were married to the same girl while my 2 maternal aunts have the same wife: Aditi Negi reveals
بھارت کی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ادیتی نیگی نے حال ہی میں پریانکا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے خاندان سے متعلق ایک دلچسپ اور حیران کن انکشاف کیا۔ادیتی نیگی نے بتایا کہ ان کا تعلق ہماچل پردیش سے ہے اور ان کے خاندان میں ایک دادی اور چار دادا تھے — یعنی ان کی دادی کی شادی بیک وقت چار بھائیوں سے ہوئی تھی۔ ان کے مطابق، ان بزرگوں کے تین بچے ہوئے، جن میں سے ایک ان کے والد جبکہ باقی دو ان کے تایا ہیں۔

LOADING...

ادیتی نیگی نے کہا کہ “پرانے زمانے میں ہمارے علاقے میں یہ روایت تھی کہ اگر تین یا چار بھائی ہوں تو الگ الگ شادیاں کرنے کے بجائے ایک ہی لڑکی سے ان سب کی شادی کر دی جاتی تھی، تاکہ جائیداد یا گھر کے بٹوارے سے بچا جا سکے۔”انہوں نے مزید بتایا کہ “میرے گھر میں بھی یہی رواج اپنایا گیا۔ میری صرف ایک دادی تھیں اور چار دادا۔ بعد میں ان میں سے ایک دادا کو ایک اور خاتون پسند آ گئی، تو انہوں نے دوسری شادی کر لی۔ لیکن جب وہ انہیں گھر لائے تو میری دادی نے انکار کر دیا کہ وہ سوتن کو قبول نہیں کریں گی۔

 چنانچہ وہ دادا دوسری بیوی کے ساتھ اپنے گاؤں جا کر آباد ہو گئے۔”ادیتی کے مطابق باقی تین دادا دادی کے ساتھ ہی رہے، اور انہی میں سے ایک کے بیٹے میرے والد ہیں جبکہ دوسرے دو کے بچے میرے تایا ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ “میرے دو تایا ہیں اور ایک تائی، یعنی میرے دو تایا کی ایک ہی بیوی ہے۔ یہ سب روایتی طریقے سے ہوا تھا۔”ادیتی نیگی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “میرے پاپا نے بعد میں پسند کی شادی کی، اور یوں روایت ٹوٹ گئی۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار