28 کروڑ روپے کا لباس:دبئی کے سنار نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Dubai goldsmith sets world record by creating Rs 280 million dress
دبئی کے ایک سُنار نے خالص سونے سے دنیا کا سب سے قیمتی لباس تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ، اس لباس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 قیراط سونے سے تیار کردہ لباس کی تیاری میں 1 ہزار 270 گرام سے زائد (44.8 اونس) سونا استعمال کیا گیا ہے۔

LOADING...

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لباس میں ایک تاج اور بالیاں بھی شامل ہیں، اس لباس کی تیاری میں سونے کے علاوہ مختلف قیمتی پتھروں کا استعمال بھی کیا گیا ہے ، لباس کا وزن 10 ہزار گرام سے زائد (355.6 اونس) ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس مکمل لباس کی قیمت 1 ملین ڈالر (تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد ہے ، جو کسی بھی زیور نما لباس کے لیے ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔یہ کارنامہ دبئی کو ایک بار پھر دنیا کے مہنگے ترین فیشن اور جیولری مارکیٹ میں نمایاں مقام پر لے آیا ہے۔

28 کروڑ روپے کا لباس:دبئی کے سنار نے  عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

28 کروڑ روپے کا لباس:دبئی کے سنار نے  عالمی ریکارڈ قائم کر دیا






اشتہار


اشتہار