چین کا ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کیلئے ’K ’ ویزا متعارف کرانے کا اعلان

China announces introduction of 'K' visa for young technology experts
 امریکی ورک ویزا فیس میں بے تحاشا اضافے کے بعد چین  نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کیلئے ’K ’ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ’K ’ ویزا  یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا ، جس کے تحت اہل امیدواروں کو   چین میں داخلے، قیام اور بار بار سفر کی سہولت زیادہ آسانی سے میسر آئے گی۔ اس نئے ویزا پروگرام کا مقصد تعلیم، ثقافت، سائنس، ٹیکنالوجی اور بزنس ریسرچ کے شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کو ا چین آنے کی اجازت دینا ہے، وہ بھی کسی مقامی اسپانسر یا آجر کے دعوت نامے کے بغیر۔  

LOADING...

حکام کے مطابق یہ اقدام   باصلاحیت افراد کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لیے ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر نے ایچ ون بی ویزا سے متعلق پالیسی میں سختی کرتے ہوئے اس کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی ہے،  جو نئے  ایگزیکٹو آرڈر کے بعد نافذ ہوگیا ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ مہنگے ایچ ون بی ویزا کے بعد ’K‘ ویزا جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر کے ٹیلنٹ کے لیے ایک قابلِ توجہ اور موزوں متبادل بن کر سامنے آ سکتا ہے۔





اشتہار


اشتہار