امریکا میں ڈکیت گینگ نے فلمی انداز میں جیولری اسٹور میں واردا تکی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 22 ستمبر کے روز پیش آنے والی واردات کی ویڈیو منظرعام پر آئی جس کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ڈکیتی کی واردات میں ایک ملین ڈالرز مالیت کے زیورات چوری کیے گئے۔
LOADING...
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد بندوقیں اور توڑ پھوڑ کے آلات کے ساتھ اسٹور میں داخل ہوئے اور چند لمحوں میں زیورات لوٹ کر گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق 25 افراد پر مشتمل ڈکیت گینگ نے جیولری اسٹور میں واردات کی۔
Multiple masked suspects were arrested after a smash-and-grab robbery at a California jewelry store. pic.twitter.com/E4DUalngKw
— USA TODAY Video (@usatodayvideo) September 25, 2025
پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 3 ملزمان کے پاس بندوقیں موجود تھیں جبکہ دیگر نے شیشے اور الماریاں توڑنے کے آلات استعمال کیے۔ اب تک 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔