شدید سیلابی صورتحال: پنجاب حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی. پنجاب کے چھ اضلاع میں پاکستان آرمی کے جوان کل رات سے سیلاب نبٹنے اور شہریوں کی جانین بچا کر انہیں محفوظ جگہوں تک لانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔
LOADING...

کرتار پور صاحب میں ریسکیو آپریشن
نارووال میں کرتار پور صاحب کا پورا علاقہ سیلاب کے پانی مین ڈوب گیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے دو سو سے تین سو لوگ پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔پاک فوج کے جوانوں نے ان لوگوں کے ریسکیو اور ریلیف کا کام شروع کر دیا ہے ۔لوکل انتظامیہ کے ساتھ مل کر پاک فوج پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے۔
سی ایم مریم نے دریاؤں میں سیلاب بڑھنے پر پاک فوج سے مدد مانگی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے شدید سیلابی صورتحال میں سویلین انتظامیہ کی مدد کرنے کے لئے پاکستان آرمی کی مدد طلب کی۔ پنجاب حکومت نے ابتدا میں صوبے کے 6 اضلاع میں فوج کے جوانوں کو بھیجنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا پنجاب حکومت نے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے سول انتظامیہ کی مدد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوج طلب کی ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو مزید علاقوں میں بھی فوج سے مدد کی درخواست کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پنجاب پولیس کے جوان پہلےہی شہریوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 6 اضلاع میں فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہوگی۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔