اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

More rain with thunderstorms predicted in various parts of the country including Islamabad محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں چند مقامات پر تیز موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔شمال مشر قی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

LOADING...

سندھ کے شہروں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان میں بھی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے، 11 ستمبر تک میرپورخاص، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین جام شورو اور حیدر آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے جمعرات تک وقفے وقفے سے تیز بارش ہونے کی توقع ہے۔ جنوبی پنجاب کے شہروں بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور، خان پور، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور صادق آباد میں تیز بارش کی پیشگوئی ہےمحکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 9 ستمبر تک حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔اس دوران پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں کے مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔شدید بارشوں،آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر/دیواریں، بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مسافر اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔





اشتہار


اشتہار