تمام فریق خاص مقصد کیلئے متحد ہیں ، غزہ امن معاہدہ کرکے دکھائیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

All parties are united for a specific purpose, will show by signing a Gaza peace agreement, Donald Trump
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ امن منصوبے کی تجاویز پر اسرائیل اورعرب رہنماؤں سے بہت اچھا رد عمل ملا ہے ، تمام لوگ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔اپنی ٹروتھ سوشل پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی امید ہے، تجاویز کا مقصد صرف غزہ میں نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں وسیع امن تک پہنچنا ہے۔

LOADING...

ان کا کہنا تھا کہ کہ غزہ بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مستقل جنگ بندی کے قیام کی سمت مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ تمام فریق پہلی بار کسی خاص مقصد کے لیے متحد ہیں،  پہلی بار کچھ خاص ہونے جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ ضرور مکمل کیا جائے گا اور ہم یہ کرکے دکھائیں گے۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات ہو گی، امریکی حکام کے مطابق ملاقات کا مقصد جنگ بندی معاہدے کا فریم ورک طے کرنا ہے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2 روز قبل بھی غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔




اشتہار


اشتہار