سندھ حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے متعلقہ حلقوں میں اسکولوں کی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بلدیاتی ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 24 ستمبر کوتعطیل ہوگی۔دوسری جانب سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے ضلعی تعلیمی افسران اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات والے اضلاع میں اسکولوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز اور ضلعی تعلیمی افسران کو تعاون کے احکامات بھی جاری کیے۔نوٹی فکیشن کے مطابق گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، عمر کوٹ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین اور ٹھٹہ میں تعطیل ہوگی۔اس کے علاوہ کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی کے اضلاع میں بھی 14 ستمبر بروز بدھ اسکول، سرکاری و دیگر کاروباری ادارے بند رہیں گے۔