ماہرہ خان کی کراچی کے مقامی بازار میں شاپنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

Video of Mahira Khan shopping at a local market in Karachi goes viral
ماہرہ خان کی مقامی مارکیٹ میں خریداری کی ویڈیو وائرل، مداحوں نےتعریفوں کے پُل باندھ دیےپاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں کراچی کی ایک مقامی مارکیٹ میں خریداری کرتی ہوئی نظر آئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

LOADING...

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان بغیر کسی پروٹوکول یا سیکیورٹی کے نہایت سادہ انداز میں کپڑوں کی دکان پر خریداری کر رہی ہیں ویڈیو کلپ میں ماہرہ خان کوسفید رنگ کے پرنٹڈ شلوار قمیض میں دیکھا گیا، جو کہ ان کے عام اور سادہ فیشن کو ظاہر کرتا ہے، بغیر میک اپ اور پر اعتماد انداز کے ساتھ وہ دکان میں کپڑے دیکھتے ہوئے نظر آئیں، مداحوں کا کہنا تھا کہ ماہرہ کی سادگی ہی ان کی اصل خوبصورتی ہے۔

ماہرہ خان کی کراچی کے مقامی بازار میں شاپنگ کرنے کی ویڈیو وائرل
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے، کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ ’’اتنی بڑی اسٹار ہو کر بھی اتنی سادگی، واقعی قابلِ تعریف ہے‘‘، جبکہ کچھ نے کہا کہ ’’سادگی میں جو حسن ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں‘‘۔ 


ویڈیو کے اختتام میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان خریداری کرنے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مارکیٹ سے جلدی سے باہر نکل گئیں۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار