راجا بازار میں موٹر سائیکل پارک کرنے کے معاملے پر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی کی فوٹیج سامنے آگئی، سی ٹی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔
LOADING...
ٹریفک وارڈنز کی جانب سے شہریوں سے بدسلوکی کی واقعات آئے دن سامنے آ رہے ہیں۔ حالیہ واقعہ شہری کے موٹر سائیکل پارک کرنے کے تنازع پر پیش آیا جبکہ چند دن قبل مری روڈ پر بھی فورک لفٹر پر وارڈن شہری سے گتھم گتھا دیکھائی دیا تھا۔راجا بازار واقعے پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے نوٹس لیا اور ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے ہیڈکوارٹرز کلوز کرتے ہوئے سینئر ٹریفک آفیسر کو واقعے کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔سی ٹی او کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری سے ناروا سلوک برداشت نہیں، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔