مریم نواز کے غیر ملکی دورے ، پہناوے کی ہوشربا قیمت سامنے آگئی

Maryam Nawaz's foreign tour, the expensive price of her clothes revealed
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حالیہ جاپان دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں، مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ان کے ملبوسات اور جوتوں کی قیمت موضوع گفتگو بن گئی ہے۔

LOADING...

شوبز اینڈ نیوز کے مطابق، جب مریم نواز اوساکا میں ورلڈ ایکسپو 2025 کے لیے پہنچیں تو انہوں نے معروف برانڈ “فیرا گامو” کے جوتے پہنے ہوئے تھے، جن کی قیمت مبینہ طور پر 27 ہزار 900 امریکی ڈالر یعنی تقریباً 79 لاکھ پاکستانی روپے بتائی جا رہی ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آئی۔

کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر اعتراض کیا کہ ان جوتوں کی قیمت صرف 850 ڈالر ہے، جس پر شوبز اینڈ نیوز نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مارکیٹ میں یہ جوتے 17 ہزار 834 ڈالر میں فروخت ہو رہے ہیں اور اگر اس پر امپورٹ ڈیوٹیز شامل کی جائیں تو کل قیمت تقریباً 27 ہزار 900 ڈالر بنتی ہے۔دورے کے دوران مریم نواز کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کام کے شعبے کی نمایاں شخصیت تھکسان شیناوترا نے عشائیہ دیا، جس میں تھائی لینڈ کی کم عمر ترین سابق وزیراعظم پائیتو نگترن شیناوترا بھی شریک ہوئیں۔

مریم نواز نے اس موقع کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔صارفین کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس موقع پر پہنے گئے لباس کو سراہا بھی گیا، مگر اس کی قیمت پر خاصی بحث ہوئی۔ شوبز اینڈ نیوز کے مطابق، مریم نواز کے ہاتھ میں موجود ہینڈ بیگ معروف برانڈ “کارٹیئر” کا تھا، جس کی قیمت تقریباً 12 لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے “راجر ویور” کے جوتے پہنے، جن کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے، جبکہ ان کا لباس پاکستانی برانڈ “پرنیان” کا تھا، جس کی مالیت تقریباً 70 ہزار روپے ہے۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار