اپنی دوست کے شوہر سے شادی رچانے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں گرم

Divorce news of actress who arranged marriage with her friend's husband is hot
بالی ووڈ کی اداکارہ نسیکا موٹوانی اور شوہر سہیل کتوریہ کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کیساتھ فلم ’آپ کا سرور‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے شوہر سہیل کتوریہ کی شادی سے متعلق خبریں گرم ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات پیچیدہ ہو چکے ہیں۔

LOADING...

رپورٹ کے مطابق شادی کے دو سال بعد یہ جوڑا مبینہ طور پر علیحدہ رہ رہا ہے۔ ہنسیکا نے اپنی والدہ کے ساتھ رہائش اختیار کر لی ہے، جبکہ سہیل اپنے والدین کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

اپنی دوست کے شوہر سے شادی رچانے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں گرم
یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ہنسیکا اپنے شوہر سہیل کے والدین کے گھر مقیم تھیں۔ تاہم بڑے خاندان کے ساتھ رہنے میں مشکلات پیش آنے پر دونوں نے اسی عمارت میں ایک علیحدہ فلیٹ لے لیا تھا۔

تاہم علیحدہ رہائش کے باوجود دونوں میں مسائل رہے جس کے نتیجے میں دونوں نے علیحدہ رہنے کا فیصلہ لیا۔ تاہم جب بھارتی میڈیا کے ایک ادارے نے سہیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان افواہوں کو "غلط" قرار دیا۔دوسری جانب ہنسیکا کی طرف سے کسی قسم کا تبصرہ یا ردِ عمل تاحال سامنے نہیں آیا۔  

اپنی دوست کے شوہر سے شادی رچانے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں گرم

سوشل میڈیا پر ہنسیکا اور سہیل کی علیحدگی کی خبریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ جس پر بھارتی صارفین کا کہنا ہے کہ ہنسیکا نے اپنی ’بہترین دوست‘ کو دھوکا دے کر اس کے شوہر (سہیل کتوریہ ) سے مبینہ تعلقات کے بعد شادی کی تھی اور اب انہیں کیے کا نتیجہ مل رہا ہے۔ 




حوالہ

اشتہار


اشتہار