امریکی ویزہ پالیسی تبدیل،اپلائی کرنے کاطریقہ کارجانیے

US visa policy changes, learn how to apply
 امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ویزہ پالیسیوں میں تبدیلی کردی گئی۔ویزہ کنسلٹنٹ شا ہزیب رئیس کہتے ہیں اب پاکستانیوں کو امریکہ جانے کےلئے نئی پالیسی کے تحت اپلائی کرناہوگا،سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت تمام دستاویزات درست ہوناضروری ہیں،20 اگست کووزٹ ویزہ کی ایک نئی پالیسی آئے گی۔ویزہ کنسلٹنٹ شاہزیب رئیس کے مطابق جب سے امریکی صدرٹرمپ آئے ہیں ویزہ پالیسی تبدیل ہوئی ہے،امریکہ کی ویزہ پالیسی میں روزمرہ تبدہلی ہورہی ہے،20 اگست کووزٹ ویزہ کے حوالے سے ایک نئی پالیسی آئے گی۔

LOADING...

شاہزیب رئیس کے مطابق اب امریکہ جانے والوں کو پانچ سے لیکر سے 15 ہزار ڈالر کابانڈ سائن کرناہوگا،سیکیورٹی بانڈ کی پالیسی اوور اسٹے ممالک پرلاگوہوگی لیکن اوور اسٹے لسٹ میں پاکستاں شامل نہیں ہے۔شاہزیب رئیس کے مطابق امریکہ کی سوشل میڈیا کے حوالے پالیسی تبدیل ہوئی ہے،امریکی ویزے کے لیےDS160 فارم بھرناہوگا،اس فارم میں سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ دینا ہونگے،اگر سوشل میڈیااکاونٹس پرائیویسی لگی ہوئی ہے تو ویزہ ریجکٹ ہوجاےگا۔شاہزیب رضا کاکہناہے کہ امریکہ جانے کے خواہش مند سوشل میڈیااکاؤنٹ کو پبلک کردیں،گولڈن ویزہ کےلیے دو ملین کی سرمایہ کاری سے شہریت کے اہل ہوجائیں گے،پاکستان اور امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری کے حوالے سے تعلقات اچھے ہوتے جارہے ہیں۔





اشتہار


اشتہار