اسلام آباد ائیر پورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ

Islamabad Airport parking fee increased
اسلام آباد ائیر پورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ابتدائی تین گھنٹوں کی پارکنگ فیس 90 روپے سے بڑھا کر 120 روپے کردی گئی ہے، تین گھنٹوں کے بعد فی گھنٹہ کے چارجز میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ابتدائی تین گھنٹوں کے بعد ہر گھنٹے کے چارجز 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیے گئے ہیں۔

LOADING...

اس اضافے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور پارکنگ ٹھیکیداروں کے درمیان تکرارمعمول بن گیا ہے۔پارکنگ فیس میں اضافے سے مسافروں اور ان کے گھر والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس بارے میں ترجمان پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی سیف اللہ خان سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔




اشتہار


اشتہار