ٹک ٹاک نے یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

TikTok introduces new feature for university students
معروف شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے یونیورسٹیز کے طلبہ کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد   طلبہ کو اپنے کیمپس کے دوسرے طلبہ سے رابطہ رکھنے میں آسانی دینا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک کے اس نئے فیچر کا نام کیمپس ویریفکیشن رکھا گیا ہے۔نئے فیچر کا مقصد یونیورسٹیز کے طلبہ کو اپنے کیمپس میں موجود دوسرے طلبہ سے تعلق کو مضبوط رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔اس نئے فیچر کے ذریعے طلبہ اپنے ٹک ٹاک پروفائل پر اپنے کالج کا نام اور گریجویشن کا سال شامل کر سکتے ہیں، اس سے وہ اپنے کیمپس کے دوسرے طلبہ کو تلاش کر سکتے ہیں اور ان سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

LOADING...

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین اپنی ٹک ٹاک پروفائل میں جائیں اور ایڈ اسکول کے بٹن پر کلک کریں ، اپنے کالج اور یونیورسٹی کا نام لکھیں اور گریجویشن کا سال منتخب کریں ۔پھر اپنی تعلیمی ای میل ایڈریس فراہم کریں تاکہ آپ کی تصدیق ہوسکے۔یہ سب کرنے کے بعد صارفین کی پروفائل پر ان کے کالج کا نام اور گریجویشن کا سال ظاہر ہو جائے گا۔ٹک ٹاک کا یہ فیچر 6 ہزار سے زائد یونیورسٹیوں میں دستیاب ہے، جو یونی ڈیز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔خیال رے کہ ٹک ٹاک کا یہ فیچر اختیاری ہے۔جس کا مطلب ہے کہ اگر صارفین اپنی پروفائل میں یہ سب شامل کرنا چاہیں تو یہ فیچر استعمال کریں۔





اشتہار


اشتہار