بچےکا ویزا نہ ہونے پر والدین اسے ائیرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر طیارے پر چلےگئے

Parents left their child alone at the airport and boarded a plane because they didn't have a visa.
زائد المعیاد پاسپورٹ، ویزا نہ ہونے اور ہر قیمت پر گھومنے جانے کی خواہش کے باعث ایک جوڑے نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو ائیرپورٹ چھوڑ کر طیارے پر سوار ہونے کا فیصلہ کیا۔جی ہاں واقعی اسپین کے شہر بارسلونا میں ایسا عجیب واقعہ سامنے آیا ہے۔

LOADING...

بارسلونا El Prat ائیرپورٹ میں ایک جوڑے کو جب علم ہوا کہ ان کے 10 سالہ بیٹے کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکا ہے اور ویزا بھی نہیں، تو انہوں نے اسے ٹرمینل کے پبلک ایریا میں چھوڑنے اور اس کے بغیر بیرون ملک تعطیلات پر جانے کا فیصلہ کیا۔فضائی کمپنی کی ایک عہدیدار للین نے اس بچے کو ائیرپورٹ پر تنہا دیکھا تو ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ وہ والدین کے فیصلے پر شاک رہ گئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ بظاہر سب کچھ معمول کے مطابق لگ رہا تھا، مگر پھر انہوں نے بچے کو تنہا دیکھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ائیرپورٹ کے عملے نے پولیس سے رابطہ کیا۔انہوں نے پولیس افسران کو بچے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جس نے بتایا کہ اس کے والدین طیارے پر سوار ہوکر تعطیلات کے لیے دوسرے ملک جا رہے ہیں۔وہ طیارہ اس وقت تک رن وے پر تھا اور پرواز کرنے والا تھاطیارے کے کیبن کریو کی مدد سے بچے کے والدین کو شناخت کیا گیا جو اپنے ایک اور بچے کے ساتھ طیارے پر موجود تھے۔

والدین کو طیارے سے نکال کر باہر بھیجا گیا اور انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ہمارے بیٹے کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکا تھا، اس کے پاس ایک اور پاسپورٹ بھی تھا مگر اس پر ویزا نہیں تھا۔ تو ہم نے بچے کو ٹرمینل پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور ایک رشتے دار کو فون کیا کہ وہ اسے اپنے ساتھ لے جائے جس کے بعد ہم طیارے پر سوار ہوگئے۔والدین کے مطابق وہ اپنے ٹکٹوں کو ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے۔

للین کے مطابق ائیر ٹریفک کو آرڈینیٹر کے طور پر انہوں نے کافی کچھ دیکھا ہے مگر یہ واقعہ بالکل ہی ہٹ کر ہے، ایسا کیسے ممکن ہے کہ والدین اپنے 10 سالہ بچے کو اس لیے ائیر پورٹ پر چھوڑ جائیں کیونکہ وہ سفری دستاویزات کے مسائل کے باعث سفر نہیں کرسکتاانہوں نے کہا کہ والدین نے کسی رشتے دار کو کال کی مگر پھر سکون سے پرواز پر سوار ہوگئے اور بچے کو تنہا چھوڑ دیا۔یہ واضح نہیں کہ والدین کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی کی جائے گی یا نہیں۔





اشتہار


اشتہار