بالی وڈ کی نامور اور خوبرو اداکارہ ہما قریشی کے کزن کو پارکنگ کے اوپر ہونے والے تنازع پر قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ جمعرات کی شب دہلی کے علاقے نظام الدین میں پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ رات 11 بجے ایک مارکیٹ کی پارکنگ میں ہما کے کزن آصف قریشی کو مبینہ طور پر ملزمان نے اس وقت تشدد کا نشانا بنایا جب آصف نے اپنے گیٹ کے قریب کھڑا اسکوٹر ان سے ہٹانے کو کہا۔آصف کے گھر والوں نے الزام عائد کیا کہ مقتول پر کسی بھاری چیز سے حملہ کیا گیا جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے، بعدازاں انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسی سلسلے میں دو بھائیوں اُجول اور گوتم کو گرفتار کیا گیا ہے، اُجول نے مقتول پر حملے کا آغاز کیا تھا۔