اداکار سلمان خان کا دوست کی بیٹی کیساتھ رومانس، راز سے پردہ اٹھ گیا

Actor Salman Khan's romance with his friend's daughter, secret revealed
بالی ووڈ انڈسٹری کے میگا سٹار سلمان خان نے کئی کامیاب فلمیں بالی ووڈ انڈسٹری کو دیں جن میں اداکار کی ایکشن کو خوب سراہا گیا، اداکارسلمان خان نے اپنے متعلق اہم راز فاش کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو چونکا دیا۔ بھارتی اداکارسلمان خان اور اداکارہ سونم کپور کی جنہوں نے فلم پریم رتن دھن پایو میں اپنی کیمسٹری سے ناظرین کے دل جیت لئے۔

LOADING...

 سلمان خان جن کا نام ہی بالی ووڈ میں دھوم مچانے کیلئے کافی ہے اس فلم میں سونم کپور کے ساتھ کام کرنے سے پہلے کافی ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔ وجہ سونم کے والد اور سلمان کے دیرینہ دوست انیل کپور، سلمان اور انیل نے بیوی نمبر 1 اور نو انٹری جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور سلمان خان کیلئے اپنے دوست کی بیٹی کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرنا آسان نہ تھا۔

ایک انٹرویو میں سلمان نے خود اعتراف کیا کہ انہیں اس فیصلے کیلئے5 ماہ تک سوچنا پڑا۔ ان کا کہنا تھاکہ سورج برجاتیا کی فلموں کا رومانس اپنی الگ ہی رنگت رکھتا ہے لیکن اپنے دوست کی بیٹی کے ساتھ اسکرین پر رومانس کرنا میرے لئے عجیب تھا۔دوسری جانب اداکارہ سونم کپور نے  کہاکہ سلمان خان کی فلموں کی میں بچپن سے مداح رہی ہوں۔ ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک خواب جیسا تھا۔ مجھے اسکرین پر رومانس کرنے میں کوئی عجیب پن نہیں لگا۔

 اداکارہ سونم کا کہنا تھا کہ ان کا سلمان کے خاندان سے بھی گہرا رشتہ ہے، اور وہ ان کے والد سلیم خان کو بھی اچھی طرح جانتی ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر سورج برجاتیا نے بھی اس جوڑی کو ایک ساتھ لانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے بتایا کہ فلم رانجھنا دیکھنے کے بعد انہیں یقین ہو گیا کہ سونم اس کردار کے لیے بہترین انتخاب ہیں لیکن جب انہوں نے سلمان کو سونم کا نام تجویز کیا تو سلمان حیران رہ گئے۔ 

2015 میں ریلیز ہونے والی پریم رتن دھن پایو نہ صرف اس سال کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی بلکہ راجشری پروڈکشن اور سلمان خان کی چوتھی کامیاب مشترکہ پیشکش بھی تھی۔  خیال رہے کہ سلمان خان نے سونم کپور اور آنند اہوجا کو شادی کے موقع پر 90 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی اوڈی کار تحفے میں دی تھی، دبنگ خان کی جانب سے قریبی دوست انیل کپور کی صاحبزادی کو دیا جانے والا تحفہ اب تک کا مہنگا ترین تحفہ تصور کیا جارہا ہے۔

اداکار سلمان خان کا دوست کی بیٹی کیساتھ رومانس، راز سے پردہ اٹھ گیا






حوالہ

اشتہار


اشتہار