اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

More rain with thunderstorms predicted in various areas including Islamabad
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد اور شمال مشر قی و جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز اور موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

LOADING...

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، حافظ آباد، وزیر آباد، چنیوٹ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، ملتان، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور، کوٹ ادو، خان پور، ڈیرہ غازی خان، سا ہیوال، لیہ، بھکر، میانوالی، تو نسہ اور راجن پور میں بارش ہونے کی توقع ہے۔دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ہنگو اور وزیرستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، لورالائی، کوہلو، قلات، بارکھان، سبی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، شیرانی، پشین، قلعہ عبد اللہ، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، خضدار، نوشکی، آواران ، اورماڑہ، پسنی، لسبیلہ، پنجگور، جھل مگسی، کیچ اور گوادر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔کراچی، مٹھی، ٹھٹھہ، حیدر آباد ، بدین ، دادو ،خیر پور، نوشہروفيروز، سکھر ، شکارپور ،لا ڑکا نہ ، جیکب آباد، تھر پارکر، عمر کوٹ ، گھوٹکی، کشمور، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، اسلام کوٹ، نگر پارکر اور میر پور خاص میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش ہونے کی توقع ہےآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور  گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔





اشتہار


اشتہار