سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس کو دیکھنے والے بھی خاموش نہ رہ سکے، اس ویڈیو میں خاص بات یہ ہے کہ اس میں جاپانی کیمرہ مین بالی ووڈ کے مشہور گانے ’ بڑی مشکل‘ پر شاندار ڈانس کررہا ہے، ڈانس کے ساتھ ساتھ وہ ایک ہاتھ میں کیمرہ اٹھائے رقص کرنے والی بھارتی خواتین کی ویڈیو بھی بنا رہا ہے۔
LOADING...
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، اور اب تک اس نے تقریباً 28 ملین سے ویوز اور 3 لاکھ سے زائد لائکس حاصل کرچکی ہے، اس ویڈیو کے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے کیمرہ مین کی انرجی کی بے حد تعریف کی، اور کئی لوگوں نے تو یہ تک کہہ دیا کہ اس نے خواتین سے بھی بہتر رقص کیا۔
کمنٹس میں ’اس کیمرہ مین کو ایوارڈ ملنا چاہیے‘ اور ’یہ رقص کا نیا لیول ہے‘ جیسے الفاظ سے اس کی مہارت کو سراہا گیا۔کچھ صارفین نے تو کہا کہ اس کی ’وائب‘ کسی اور ہی سطح پر ہے اور وہ ان لوگوں سے زیادہ جو صرف رقص کے اسٹپس پر فوکس کرتے ہیں۔یاد رہے کہ ’بڑی مشکل‘ ایک مشہور بالی ووڈ گانا ہے جو 2001 کی فلم ’لجّا‘ سے ہے، اور اس میں مادھوری ڈکشت اور منیشا کوئرالہ نے رقص کیا تھا۔