‘کلکولیٹر بوائے’ کے نام سے وائرل سات سالہ افغان بچہ سمیع اللہ کابل واپس، افغان حکومت نے کیا شاندار استقبال

Seven-year-old Afghan boy Samiullah, who went viral as ‘Calculator Boy’, returns to Kabul, given a grand welcome by the Afghan government
حساب اور ریاضی میں حیران کن مہارت کا مظاہرہ کرکے پاکستان اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہونے والا سات سالہ افغان بچہ سمیع اللہ افغانستان پہنچ گیا، جہاں طالبان حکام نے اس کا بھرپور استقبال کیا ہے۔

LOADING...

سمیع اللہ جو پاکستان کے شہر نوشہرہ کے مضافات میں اپنے والدین کے ہمراہ قیام پذیر تھا، کو حال ہی میں ریاضی میں اس کی غیر معمولی مہارت کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹار بنا دیا تھا۔ مختلف ویڈیوز میں اسے آنکھ جھپکتے ہی بڑے بڑے حسابی سوالات حل کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے “کلکولیٹر بوائے” کا لقب دے دیا تھا۔

کابل پہنچنے پر افغان وزارت داخلہ نے سمیع اللہ کو نقد انعام، لیپ ٹاپ، تعلیمی معاونت اور مستقبل میں مکمل سرکاری سرپرستی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ سمیع اللہ کی صلاحیتوں کو مزید پروان چڑھانے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا تاکہ وہ عالمی سطح پر افغانستان کا نام روشن کر سکے۔

سمیع اللہ کا تعلق افغان صوبہ لوگر سے ہے۔ اس کی وائرل ویڈیوز میں اسے ریاضی کے پیچیدہ سوالات صرف چند لمحوں میں حل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے ضلع نوشہرہ کے نواحی علاقے میں اپنے والدین کے ہمراہ مقیم تھا، جہاں سے وہ کابل واپس آیا۔سوشل میڈیا صارفین نے سمیع اللہ کی پذیرائی اور حکومتی تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اسے ایک روشن مستقبل ملے گا اور اس کی مثال دیگر باصلاحیت بچوں کے لیے مشعلِ راہ بنے گی۔





اشتہار


اشتہار