برطانیہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران شدید طوفانی ہواؤں کی زدمیں آگیا

Passenger plane hit by severe storms while landing in Britain
برطانیہ میں سمندری طوفان فلورس نے جہاں نظام زندگی کو متاثر کیا وہیں ائیر پورٹ پر  غیر معمولی صورت حال بھی دیکھنے میں آئی۔طوفانی ہواؤں کے دوران لیڈز  بریڈفورڈ ائیرپورٹ پر ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران شدید طوفانی ہواؤں کی زد میں آگیا۔

LOADING...

ویڈیو  میں  دیکھا جاسکتا ہےکہ طیارہ لینڈنگ سے قبل فضا میں مسلسل ڈولتا رہا تاہم پائلٹ  ڈگمگاتے طیارے کو مہارت سے بحفاظت رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔ 

یاد رہے کہ  طوفان فلورس کے باعث برطانیہ میں متعدد پروازیں، ٹرینیں منسوخ اور تقریبات ملتوی کردی گئیں، طوفان اور تیز ہواؤں سے نظام زندگی میں بڑے پیمانے پر خلل پڑنےکا خدشہ ہے۔رپورٹس کے مطابق یارکشائر، شمالی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارش کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار