اوور ٹائم نہیں کروں گی، چاہے نوکری سے نکال دیں، لڑکی کی ویڈیو وائرل

I will not work overtime, even if I am fired, girl's video goes viral
بھارت میں خاتون نے آفس میں اوور ٹائم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ چاہے نوکری چلی جائے اضافی وقت نہیں دوں گی۔بھارت میں لڑکی شتاکشی پانڈے نامی خاتون نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی، اس میں انہوں نے آفس میں اوور ٹائم کرنے سے انکار کررہی ہیں چاہے نوکری کیوں نہ چلی جائے۔

LOADING...

شتاکشی نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے دن کا کام ختم کرنے کے بعد دفتر سے نکل رہی تھی جب منیجر نے انہیں رکنے اور کچھ اور کام مکمل کرنے کو کہا تو انہوں  نے شائستگی سے کہا نہیں، میں نے اپنے کام کے اوقات مکمل کر لیے ہیں اور مجھے گھر جلدی جانا ہے۔منیجر نے حالات کا موازنہ کرنا شروع کر دیا یہ کہتے ہوئے کہ اس نے رات بھر کیسے سفر کیا، صبح 7:30 بجے سیدھا دفتر آیا اور ابھی تک کام کر رہا تھا تب ہی جب شتاکشی نے بات کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس نے مزید کہا اضافی کام سے اپنے آپ کو مارنے کا یہ خیال قابل فخر نہیں ہے، مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ اگر آپ مجھے برطرف کر دیں، میں اس زہریلے کام کے کلچر کو قبول نہیں کروں گی۔شتاکشی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’وقت پر اپنا کام مکمل کریں تو آپ کو کوئی پریشان نہیں کرے گا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’آپ نے جو کیا وہ ایک فریشر کے طور پر اچھا ہے لیکن سینئر کو رکنا پڑتا ہے ان کے اوپر ذمہ داری ہوتی ہے۔‘تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ کو اوور ٹائم کی ادائیگی نہیں کی جاتی تو میں کہوں گا کہ کمپنی ناکارہ ہے۔‘



حوالہ 

اشتہار


اشتہار