
جب دنیا سپرہیروز کی تلاش میں تھی تب نئے چہروں آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم "سَیّارا" نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت محبت کے جذبے میں ہے۔یش راج فلمز اور محیت سوری کی پیشکش اس رومانوی فلم نے صرف 12 دنوں میں 2025 کی سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔فلم "سَیّارا" نے متحدہ عرب امارات، شمالی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے اہم مارکیٹوں میں نہ صرف Warner Brothers کی Superman کو پیچھے چھوڑا بلکہ Per Theatre Average میں Disney کی Fantastic 4 کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی۔
LOADING...
اس فلم نے صرف 12 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں 10.8 ملین ڈالر کا شاندار بزنس کیا۔ریلیز ہونے کے دوسرے ہفتے اس فلم کی کمائی 4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو پہلے ہفتے کی آمدنی سے 100 فیصد زیادہ ہے۔صرف بھارت میں "سَیّارا" نے اب تک 270.75 کروڑ روپے (تقریباً 32.5 ملین ڈالر) کا بزنس کیا ہے۔
حوالہ