وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 53 خواتین کو بارڈر ملٹری پولیس میں شمولیت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان پیغام میں مریم نواز نے بارڈر ملٹری پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والی باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان اور راجن پور کی بارڈر ملٹری پولیس میں 53 باہمت خواتین نے شمولیت اختیار کرکے تاریخ رقم کردی ۔
LOADING...
انہوں نے کہا کہ جہاں کبھی خواتین کا نام لینا بھی محال تھا آج حوصلہ مندخواتین جرأت اور وقار کے ساتھ قدم رکھ چکی ہیں۔ خوشی ہے کہ وردی پوش قابل فخربیٹیاں محافظ کے فرائض سر انجام دیں گی ۔
For the first time, 53 courageous women have been recruited into the Border Military Police in DG Khan and Rajanpur, stepping into roles once thought impossible.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 1, 2025
Women in uniform. Women on the frontlines. This is Naya South Punjab, bold, empowered, and unstoppable. Way to go! pic.twitter.com/Tbd2unuXLb
مریم نواز نے کہا کہ سلام ہے ان بیٹیوں کو جو فرسودہ روایات کی زنجیریں توڑ کر آگے بڑھ رہی ہیں۔