برازیل کی گائے نے تین دن میں 343 لیٹر دودھ دے کر ریکارڈ قائم کردیا

Uploading: 491484 of 491484 bytes uploaded.
برازیل کی گائے نے تین دن میں 343 لیٹر دودھ دے کر ریکارڈ قائم کردیا
ویسے تو عمومی طور پر گائے ایک دن میں 12 سے 35 لیٹر دودھ دیتی ہے تاہم ایک گائے 3 دن میں ریکارڈ مقدار میں دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ یہ واقعہ برازیل میں پیش آیا جہاں گائے نے تین دن میں 343 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے،یومیہ کے حساب سے اگر تقسیم کیا جائے تو یہ اوسطاً روزانہ تقریباً 114 لیٹر دودھ بنتا ہے۔

LOADING...

 جو عام ڈیری گایوں کی پیداوار سے کئی گنا زیادہ ہے۔ یہ کارنامہ نہ صرف گائے کی جینیاتی خوبیوں بلکہ بہترین خوراک، دیکھ بھال اور فارمنگ ٹیکنالوجی کا نتیجہ سمجھا جا رہا ہے۔ اس قسم کی زیادہ دودھ دینے والی گایوں کو عموماً ہائی پروڈکشن بریڈز جیسے ہولسٹین نسل سے جوڑا جاتا ہے۔




اشتہار


اشتہار