امریکا میں 26 فٹ لمبی وہیل کشتی سے ٹکرا کر ہلاک، ویڈیو وائرل

26-foot whale dies after colliding with boat in US, video goes viral
امریکا کی ریاست نیو جرسی   میں 26 فٹ لمبی وہیل کشتی سے ٹکرا کر ہلاک ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکا کی ریاست نیو جرسی کے ساحل  Barnegat Bay پر پیش آیا  جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

LOADING...

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایک سفید رنگ کی چھوٹی موٹر والی کشتی سمندر میں موجود تھی کہ اسی دوران 26 فٹ لمبی وہیل (مچھلی) کشتی سے ٹکرا کر زخمی ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کشتی کے گرد کالے رنگ کی وہیل کو دیکھا جاسکتا ہے  کشتی سے وہیل ٹکرانے کے بعد   وہیل کو سمندر میں تڑپتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 واقعے کے حوالے سے میرین میمل اسٹریڈنگ سینٹر  کا بتانا ہے کہ  زخمی ہونے والی وہیل مچھلی بعد میں ساحل کنارے مردہ حالت میں پائی گئی۔

امریکا میں 26 فٹ لمبی وہیل کشتی سے ٹکرا کر ہلاک، ویڈیو وائرل

 بعد ازاں  انتظامیہ نے وہیل مچھلی کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا پوسٹ مارٹم نتائج کے مطابق وہیل  26 فٹ اور 4 انچ لمبی مادہ وہیل تھی، وہیل کے جسم پر زخم ہوجود تھے جبکہ مچھلی کے پھیپھڑوں میں خون بھی موجود تھا۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار