برازیل کی ریاست “پاراناہ” میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک 20 سالہ لڑکی بس میں سفر کے دوران اچانک بے ہوش ہوگئی اور بعد میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ مسافروں اور طبی عملے کو اس وقت شدید حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب لڑکی کے جسم سے متعدد مہنگے موبائل فون برآمد ہوئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کو دورانِ سفر سانس لینے میں دشواری ہوئی اور اچانک اسے جھٹکے لگنے لگے۔ بس عملے نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس طلب کی، لیکن پیرا میڈکس کی 45 منٹ کی مسلسل کوشش کے باوجود اسے زندہ نہیں رکھا جا سکا۔ ابتدائی معائنے میں یہ معلوم ہوا کہ اسے دل کا دورہ پڑا تھا، تاہم موت کی اصل وجہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔
LOADING...