بھارتی اداکارہ و سابق رکن لوک سبھا دیویا اسپاندانہ المروف رمیا کو آن لائن قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ نے بینگلورو میں پولیس کو ایک درخواست جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ 43 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
LOADING...
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے اپنے مداح کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے معروف اداکار درشن کے کیس سے متعلق تبصرہ کیا تھا جس کے بعد اداکار درشن کے مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی درخواست کے بعد پولیس کے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرکے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جو انہیں گالیاں، قتل اور ریپ کے دھکمیاں دینے میں ملوث تھے۔