کویت میں زہریلی شراب پینے کے واقعات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں کے دوران میتھانول ملی شراب پینے کے واقعات سے 13 افراد کی ہلاکت ہوئی جب کہ زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی بصارت بھی متاثر ہوئی اور 21 افراد نابینا ہوئے یا ان کی بصارت متاثر ہوئی۔
LOADING...