بیجنگ، چین کے صوبے چنھگائی میں زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ اچانک گرنے سے 12 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ییلو ریورپرتعمیرکئے جا رہے پل پر پیش آیا، جب تعمیرکے دوران ایک اسٹیل کیبل اچانک ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں پل کا درمیانی حصہ دریا میں جا گرا۔
حادثے کے وقت مقام پر15 مزدوراورایک پروجیکٹ مینیجر موجود تھے، ابتدائی طورپر7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی تاہم امدادی کام کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 12 تک جا پہنچی جبکہ 4 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پرموجود ہیں اورلاپتہ افراد کو تلاش کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔