
ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ نے خواتین کو 10 ہزار مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے صنعتوں میں کام کرنے والی خواتین کو 10 ہزارمفت الیکٹرک موٹرسائیکل فراہم کرنے کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔وزیر محنت شاہد عبدالسلام تھہیم نے کہا کہ یہ اسکیم اخراجات میں کمی ، حفاظت میں بہتری، اور خواتین کو افرادی قوت میں بااختیار بناتے ہوئے اخراج کو کم کرتی ہے۔
LOADING...
الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے حصول کے لیے درخواستیں سندھ ورکرز ویلیفیئربورڈ کی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو بی ایس (WWBS) پر جمع کروائی جا سکتی ہیں، درخواستوں کی تصدیق ای او بی آئی/سیسی اور آجر کے سرٹیفکیٹ کے ذریعے کی جائے گی۔