چکوال کے بعد راولپنڈی میں شہریوں نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی، دکاندار کے بغیر آموں کی ریڑھی کا نتیجہ 100 فیصد نکل آیا

After Chakwal, citizens in Rawalpindi set a new example of honesty, the result of the mango cart without a shopkeeper was 100 percent.
لوگوں کی ایمانداری کو آزمانے کیلئے چکوال میں آموں کی ریڑھی بغیر دکاندار کے لگائی گئی، ریٹ کا پوسٹر آویزاں کیا گیا اور ساتھ پیسوں کیلئے گلہ رکھ دیا گیا جس کا نتیجہ انتہائی شاندار رہا جس کے بعد ایسا ہی تجربہ راولپنڈی میں کیا گیا اور اس کا نتیجہ دیکھ کر دکاندار بھی عش عش کر اٹھا اور شہریوں کی ایمانداری کا ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیا ۔

LOADING...

تفصیل کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چک بیلی خان میں ایک ریڑھی لگائی گئی تھی جس پر لکھا گیا تھا کہ "اللہ دیکھ رہا ہے، یہاں پر دکاندار نہیں، آم 200روپے کلو" ساتھ ہی کیش باکس اورترازو رکھا گیا۔ صبح تقریباً11بجے ریڑھی کھڑی کردی گئی ، شام تقریباً ساڑھے 6بجے ریڑھی کا سسٹم ختم کیاگیا اور بتایاگیا ہے کہ 6500 کے آم تھے اور ایک ہزار روپے ریڑھی کا کرایہ اور مزدوری شامل کر کے 7500 روپے کا خرچہ آیا ۔

لیکن جب شام کو گلے سے پیسے نکالے گئے اور تو نتیجہ انتہائی حیران کن تھا تمام آم فروخت ہوئے جن سے 7450 روپے کی آمدن ہوئی یعنی صرف 50 روپے کمی کا سامنا رہا جو لوگوں نے خود سے آم خریدنے کے بعد گلے میں ڈالے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ چک بیلی خان کا نتیجہ بھی 100 فیصد آیاہے ، بہت سارے لوگ پہلی ویڈیو پر کمنٹ کر رہے تھے کہ یہ فکس کیا گیا پروگرام ہے لیکن اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہہ رہاہوں کہ یہ حقیقت آپ کے سامنے رکھی ہے ، پاکستان زندہ باد ۔





اشتہار


اشتہار