پی ڈی ایم اے پنجاب نے کل 28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں اربن و فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
LOADING...
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے جبکہ کچے اور خستہ حال مکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پنجاب میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایمرجنسی کنٹرول رومز اور ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔