گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 15 کے قریب سیاحوں میں ایک نجی نیوز چینل “خیبر نیوز” کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کا خاندان بھی شامل ہے۔
LOADING...
ترجمان کے مطابق شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت، اور تین بچے اس وقت لاپتا ہیں، جن کے بارے میں ان کے رشتہ داروں نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر کے مدد کی اپیل کی ہے۔فیض اللہ نے بتایا کہ علاقے میں موجود بعض عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ شدید بارشوں کے بعد اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں تقریباً 10 سے 15 سیاح بہہ گئے۔
اب تک جاری سرچ آپریشن کے دوران 7 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو اور تلاش کے کام میں مقامی پولیس، ریسکیو 1122، گلگت بلتستان اسکاوٹس، فوج اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں بھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہیں۔
سانحہ بابوسر روڈ تھک۔۔
— Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) July 27, 2025
نجی ٹی وی چینل کے ٹو ٹی وی کی اینکر پرسن اپنے شوہر اور چار بچوں سمیت 21 جولائی سے بابوسر ٹاپ کی سیر کے لیے جانے کے بعد سے لاپتہ ھے ۔
بابوسر میں تباہ کن سیلاب کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل کی گئی… pic.twitter.com/kgYAQ4ePEM
سرچ آپریشن میں ڈرونز اور تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے تاکہ باقی لاپتا افراد تک فوری رسائی ممکن ہو سکے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور سیلابی ملبہ امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے تاہم کوششیں مسلسل جاری ہیں۔