غزہ میں اسرائیلی حملوں کو ایک ہفتے سے زائد ہوچکا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہوگئے۔سوشل میڈیا پر آئے روز فلسطینی شہریوں کی دل دہلا دینے والی سیکڑوں ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس میں کوئی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہا ہے تو کوئی اپنے پیاروں کو خود سے بچھڑتا دیکھ کر بے بسی کی تصویر بنا کھڑا ہے۔
LOADING...
أم فلسطينية مكلومة تحاول إيقاظ ابنتها المتوفاة لترضعها#العربية pic.twitter.com/Xi4QWIcP2c
— العربية (@AlArabiya) October 16, 2023
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماں کے سامنے اسپتال میں اس کے بڑے بیٹے کی لاش رکھی تھی، غم سے نڈھال ماں نے اسی دوران اپنی چھوٹی بیٹی کو زندہ سمجھ کر دودھ پلانا چاہا اور اسی غرض سے وہ آگے بڑھی تاہم اس کی چھوٹی بیٹی بھی شہید ہو چکی تھی۔جب ماں کو اندازہ ہوا کہ بچی بھی شہید ہو چکی ہے تو وہ صدمے سے نڈھال ہو گئی، ماں کی زبان سے ایک ہی بات جاری تھی ’میری بچی کو اٹھاؤ‘۔