سلمان خان نے مداحوں کے دل جیت لئے، ویڈیو وائرل

Salman Khan wins the hearts of fans, video goes viral
الی ووڈ انڈسٹری کے میگا سٹار سلمان خان نے متعدد سپرہٹ فلمیں کیں جو آج بھی  دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیتی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی اداکار متحرک رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اُن کے چاہنے والے نہ صرف بھارت میں ہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں سلمان خان کو اپنا پسندیدہ ہیرو ماننے والے موجود ہیں۔

LOADING...

   حال ہی میں سلمان خان کی ایک دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اداکار کو ایک تقریب میں ایک چھوٹی بچی کے ساتھ خوبصورت لمحے بانٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔انسٹاگرام پر وائرل ہونی والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان ایک تقریب میں اپنی شرکت کے دوران اسٹیج پر موجود تھے کہ یکدم  ایک چھوٹی بچی جوش و خروش سے ان کی جانب دوڑی اور انہیں گلے لگا لیا۔

بچی کی جانب سے دکھائی جانے والی محبت کا جواب دیتے ہوئے سلمان نے بھی فوری طور پر گرمجوشی سے جواب دیا اور مسکراتے ہوئے اسے گلے لگا لیا۔ اس کیوٹ مومنٹ کے بعد سلمان خان کو   بچی کے والدین سے بھی بات کرتے دیکھا گیا جس کے بعد ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے بچوں سے اداکار کی محبت پر تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے دل کے ایموجیز بھی بھیجے۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار