بھارت میں خاتون نے گاڑی ریورس کرتے ہوئے ہوٹل کا شیشہ توڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بریلی کے ہوٹل کے باہر اس وقت افرا تفری مچ گئی جب خاتون نے ایس یو وی ریورس کرتے ہوئے ہوٹل کا شیشہ توڑ دیا۔
LOADING...
وائرل ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ خاتون وکیل اپنی کار کو ریورس کرتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھی اور ہوٹل رمدا کے گیٹ سے ٹکرا گئی۔واقعے کے بعد باراداری تھانے کے انسپکٹر دھننجے پانڈے ہوٹل پہنچے تاہم کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہوٹل کے عملے اور خاتون کے اہلخانہ کے درمیان معاملہ پر امن طریقے سے حل ہوگیا۔دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ہوٹل والوں کی غلطی ہے کہ شیشہ کا دروازہ کیوں لگوایا اسٹیل کا لگوانا تھا۔‘تیسرے صارف نے لکھا کہ ’خاتون کی کوئی غلطی نہیں ہے ہوٹل ہی غلط جگہ پر تعمیر کیا گیا ہے۔‘ چوتھے صارف کا کہنا تھا کہ خواتین اور ان کی ڈرائیونگ، یقینی طور پر آپ کچھ ڈرامے کی توقع کرسکتے ہیں۔‘