سی ویو سے مرد و خاتون کی تشدد زدہ لاشیں برآمد، گارڈن میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بیٹا قتل

Tortured bodies of man and woman recovered from Seaview, son of retired police officer murdered in Garden
کراچی میں ساحل سمندر کے قریب سے مرد اور خاتون کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ گارڈن میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔تھانہ بوٹ بیسن پولیس کا کہنا ہے کہ چائنہ پورٹ کے قریب سے ملنے والی مرد اور خاتون کی لاشوں کے پاس سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول بھی ملے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور مرد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، دونوں لاشوں سے کوئی شناختی دستاویزات نہیں ملی تاہم دونوں کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کے مطابق ملنے والی مرد کی لاش سے موبائل فون برآمد ہوا ہے، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

LOADING...

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہےکہ کلفٹن چائنہ پورٹ کےقریب سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی، مقتولین کا تعلق گوجرانولہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔ادھر گارڈن، جمن شاہ مزار کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے بیٹے کے نام سے ہوئی ہےپولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقتول عبداللہ کا والد پولیس میں اکاونٹنٹ تھا، مقتول عبداللہ کو نامعلوم افراد اس کے گھر گارڈن ہیڈ کوارٹر سے بلاکر لے گئے تھے، 12گھنٹے بعد عبداللہ کی گولی لگی لاش ملی۔





اشتہار


اشتہار