ڈی ایچ اے راولپنڈی میں گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کا سراغ تا حال نہ مل سکا۔ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی 25 سالہ بیٹی گزشتہ روز بارش کے پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئے تھے، جس کے بعد ان کی تلاش کے آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موسلا دھار بارش کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آ گیا۔دریائے سواں میں گرنے والے نالے کی جگہ کھدائی کا عمل رات تین بجے تک جاری رہا، بارش کے باعث پانی کا بہائو بڑھ جانے کی وجہ سے ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کا سرچ آپریشن رات 3 بجے روک دیا گیا، ریسیکو کی گاڑیاں اور عملہ دریائے سواں اور نجی سوسائٹی کے نالے پر موجود ہیں۔