LOADING...
راولپنڈی میں موسلادھار بارش، آلٹو گاڑی پانی میں بہہ گئی pic.twitter.com/rWrm7wVAoi
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) July 17, 2025
سیدپور کے برساتی نالے میں گاڑیاں بہہ گئیں، ترقیاتی کام کے دوران دیوار گر گئی، گھروں کو نقصان پہنچا اور نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق سیدپور نالے پر رواں ہفتے ہی تعمیراتی کام مکمل کیا گیا تھا لیکن غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے پانی کی نکاسی ممکن نہ رہی، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا جائے گا تاکہ آئندہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ندی نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں، جبکہ انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔