پنڈی بھٹیاں میں ہزاروں گندم کی بوریاں بارش سے متاثر، سرکار کو کروڑوں کا نقصان

Thousands of wheat sacks affected by rain in Pindi Bhattian, government loses crores
پنڈی بھٹیاں میں واقع پاسکو سنٹر میں ذخیرہ کی گئی گندم کی ہزاروں بوریاں حالیہ بارشوں کے پانی کی زد میں آ گئیں، جس کے باعث سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان کا خدشہ ہے۔

LOADING...

اسسٹنٹ کمشنرجواد ملک کے مطابق پاسکو سنٹر کے اردگرد 5 فٹ تک پانی جمع ہے، حفاظتی اقدامات نہ ہونے پرمتعدد بارپاسکو حکام کوالرٹ کیا گیا تھا لیکن کوئی پیشگی بندوبست نہیں کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرجواد ملک نے کہا کہ ذخیرہ گندم سنٹرمیں بارش کا اتنا زیادہ پانی کھڑا ہونا یہ سراسرپاسکو کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کے ضیاع سے نہ صرف قومی اثاثے کو نقصان پہنچا بلکہ غریب عوام کی خوراک بھی متاثرہو سکتی ہے۔





اشتہار


اشتہار