بلوچستان میں قتل ہونیوالے مرد و خاتون میاں بیوی نہیں تھے، وزیراعلیٰ

The man and woman killed in Balochistan were not husband and wife, says the Chief Minister
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں غیرت کے نام پر قتل ہونیوالے مرد اور خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں۔ دوسری جانب کوئٹہ قتل کیے گئے مرد اور خاتون کی قبر کشائی کی گئی، دونوں افراد کی باقیات ہسپتال منتقل کردی گئی، نمونوں کے ڈی این اے اور نادرا سے تصدیق کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن عائشہ فیض کے مطابق غیرت کے نام پر قتل ہونے والے مرد اور خاتون کی قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

LOADING...

جنہیں 4جون 2025ء کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، خاتون کی عمر 37سے 38برس کے قریب ہے، جس کے سر پر ایک جبکہ سینے اور پیٹ پر 7گولیاں ماری گئیں، خاتون کے بازو پر نام نور بانو بی بی لکھا ہوا تھا اور اس کا تعلق ساتکزئی قبیلہ سے ہے جبکہ لڑکے کا نام احسان اللہ اور اس کی عمر 35سے 36سال کے لگ بھگ ہے، جسے سینے اور پیٹ پر 9گولیاں ماری گئی تھیں۔عائشہ فیض کے مطابق خاتون کی لاش خراب ہوچکی تھی جبکہ مرد کی لاش کی حالت قدرے بہتر تھی، غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خاتون کو ڈیگاری قادر بخش کول مائنز قبرستان اور مرد کو سنجدی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔





اشتہار


اشتہار