اسپتال میں خواتین کی چھپ کر نازیبا ویڈیوز بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار

Police officer arrested for secretly making obscene videos of women in hospital
ٹی ایچ کیو اسپتال میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کوٹی ایچ کیو گوجرخان اسپتال میں خواتین کی چھپ کر نازیبا ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا، عملے نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔گوجر خان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزم عقیل عباس کے موبائل فون سے 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ٹریننگ ونگ ہیڈ کوارٹرز لاہور میں تعینات ہے، ملزم باتھ روم جانے والی خواتین کی چھپ کر تصاویر اور ویڈیوز بناتا تھا۔

LOADING...

اس سے قبل گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے رائیونڈ میں خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والے کانسٹیبل کو گرفتار کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق کانسٹیبل ارسلان نے چند روز قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2 خواتین پر تشدد کرکے ایک کی برہنہ ویڈیو بنائی تھی۔پولیس نے بتایا تھا کہ اینٹی رائٹ فورس میں تعینات کانسٹیبل ارسلان ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں، پولیس کے مطابق تھانہ رائیونڈ میں ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں گینگ ریپ کی دفعات بھی شامل ہیں۔





اشتہار


اشتہار