پنجاب میں 10 نئی واسا قائم کرنے کا فیصلہ

Decision to establish 10 new WASAs in Punjab
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نئی واسا ایجنسیوں کی تشکیل کے عمل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔سیکریٹری ہاؤسنگ پنجاب نے ٹیموں کی تشکیل کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد 10 نئی واسا کی تشکیل آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔

LOADING...

مری، گجرات اور شیخوپورہ میں بھی واسا ایجنسیاں قائم کی جائیں گی،ان تینوں اضلاع میں ضلعی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔گجرات اور شیخوپورہ کےموجودہ پی سی ون کی اسکروٹنی اور نظر ثانی کی جائے گی، مری کی خصوصی ضلعی ٹیم کو نیا پی سی ون بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔خصوصی ضلعی ٹیمیں 10 دن میں کام مکمل کرنے کی پابند ہونگی، سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ تمام اضلاع میں واسا ایجنسیوں کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کریں گے۔




اشتہار


اشتہار