پیرس ایئر شو کے 55ویں ایڈیشن میں ترک لڑاکا طیارہ کان عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس ایئر شو میں ففتھ جنریشن طیارے بنانے والی کمپنی ترکش ایئر اسپیس انڈسٹری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نمائش میں شامل مختلف ممالک کے وفود سے اس طیارے میں دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ترکش ایئرو اسپیس انڈسٹری (TAI) کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر محمد دیمرگلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپنی نے حال ہی میں انڈونیشیا کے ساتھ کان کے حوالے سے میمورنڈم پر دستخط کیے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے مہینوں میں اس حوالے سے خریداری کے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔
LOADING...
حوالہ