بنگلا دیش: کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی، نئے نوٹ جاری

Bangladesh: Sheikh Mujibur Rahman's image removed from currency notes, new notes issued

بنگلا دیش: کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی، نئے نوٹ جاری

بنگلا دیش نے کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن متعارف کرایا ہے جس میں ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کو ختم کر دیا گیا ہے۔ نئے نوٹوں پر قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات کی تصاویر کو ترجیح دی گئی ہے۔

LOADING...


بنگلا دیش بینک نے اتوار کو 6 نئے ڈیزائن شدہ کرنسی نوٹوں کی تصاویر جاری کیں، جن میں 500، 200، 100، 10، 5 اور 2 ٹکہ مالیت کے نوٹ شامل ہیں۔ ان نوٹوں کا اجرا ملک کے تاریخی اور آثار قدیمہ کے ورثے کو اجاگر کرنے والے سلسلے ’تاریخی و آثارِ قدیمہ کی عکاسی‘ کے تحت کیا جا رہا ہے۔

بنگلا دیش: کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی، نئے نوٹ جاری
مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ یہ نیا سلسلہ تمام مالیت کے نوٹوں (1000، 500، 200، 100، 50، 20، 10، 5، 2 ٹکہ) پر محیط ہو گا۔ 1000، 50 اور 20 ٹکہ کے نوٹ پہلے ہی گردش میں آ چکے ہیں، جبکہ باقی نوٹ مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔ تمام پرانے نوٹ اور سکے بدستور قانونی حیثیت رکھتے ہیں۔مرکزی بینک نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ہر نئے نوٹ کی اجرا کی تاریخ اور سیکیورٹی فیچرز سے متعلق معلومات باضابطہ پریس ریلیز کے ذریعے دی جائیں گی ۔

Bangladesh: Sheikh Mujibur Rahman's image removed from currency notes, new notes issued
یہ اقدام ملک کی تاریخ، ثقافت اور ورثے کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے حفاظتی فیچرز متعارف کرانے کی ایک کوشش بھی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بنگلا دیش میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران شدید پرتشدد واقعات پیش آئے تھے، جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ ان واقعات کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا اور ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئیں۔ اس وقت بنگلا دیش کی حکومت نگران انتظامیہ کے سپرد ہے، جو قریباً 17 کروڑ آبادی پر مشتمل ملک کو سنبھالے ہوئے ہے۔





اشتہار


اشتہار